سعودی عرب نے انصار اللہ سے دو ہفتے کی جنگ بندی کی درخواست کی ہے، حوثی ذرائع کا دعویٰ

حوثی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے دو ہفتے کی عارضی جنگ بندی اور یمنی انسانی بحران کے حل پر بات چیت کی درخواست کی ہے۔
حوثی میڈیا کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے عمان سے باقاعدہ رابطہ کرکے انصار اللہ کے سامنے دو ہفتے کی عارضی جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے، جس کا مقصد یمن کے دیرینہ انسانی ہمدردی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بامقصد مذاکرات کا انعقاد کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاض کی جانب سے یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ اگر یہ مجوزہ جنگ بندی عمل میں آتی ہے تو اس دوران یمن کی بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کے حل سے متعلق بڑے معاہدے کا اعلان کیا جائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











