جنوبی کوریا کا امریکی دباؤ کے باوجود ایران کے خلاف اپنی فوج نہ بھیجنے کا اعلان

جنوبی کوریا کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ امریکی جنگ میں کسی بھی فوجی مداخلت کے لیے اپنے دستے نہیں بھیجیں گے۔
جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جنوبی کوریا امریکا اور ایران کے درمیان جاری تنازع میں کسی بھی فوجی مداخلت کے لیے اپنے فوجی دستے نہیں بھیجے گا تاکہ ملک کو اس براہِ راست تنازع میں گھٹنے سے بچایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران میں امریکا کے جنگی جرائم کے معقول شواہد موجود ہیں، اقوام متحدہ
کورین خبر رساں ادارے یونہاپ کے مطابق صدر نے تسلیم کیا کہ حکومت صرف جنوبی کوریا کے تجارتی بحری جہازوں اور تیل کی نقل و حمل کے راستوں کی حفاظت کے لیے انتہائی کم سے کم اقدامات کرے گی۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز میں ممکنہ فوجی تعیناتی کے خلاف ملک کے اندر عوامی دباؤ اور شدید احتجاج جاری تھا۔ جنوبی کوریا کی حکومت نے احتیاطی تدبیر کے طور پر جنگ کے اثرات سے اپنے معاشی اور تجارتی مفادات کو محفوظ رکھنے کے لیے فوج نہ بھیجنے کا متوازن فیصلہ کیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











