اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، ایرانی پاسداران انقلاب

19 ستمبر, 2026 08:19

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب کی بری فوج کے کمانڈر محمد کرمی نے کہا ہے کہ ایران دشمن کی جانب سے کسی بھی ممکنہ غلط اقدام یا جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

محمد کرمی کے مطابق ایرانی فورسز ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور دشمن کی جانب سے کسی بھی اقدام کی صورت میں طاقت کے ذریعے مناسب جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے اپنی دفاعی تیاری برقرار رکھی ہوئی ہے اور کسی بھی صورتحال میں فوری ردعمل دینے کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب تہران میں امام حسین اسکوائر سے انقلاب اسکوائر تک بڑا جلوس نکالا گیا، جس میں ’جان فدا‘ مہم سے وابستہ جنگی بٹالینز سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ملک کو درپیش ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ’جان فدا‘ مہم کے تحت 3 لاکھ 13 ہزار افراد کو متحرک کیا گیا ہے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بسیج تنظیم کے سربراہ حسین طائب نے ’جان فدا‘ مہم کو ایران میں عوامی شمولیت کی بڑی مثال قرار دیا۔ ان کے مطابق یہ مہم ایرانی عوام کی ثابت قدمی اور ملک کے دفاع کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق ’جان فدا‘ مہم کا مقصد ملکی سلامتی کو مضبوط بنانا، عوامی طاقت کا اظہار کرنا اور ممکنہ بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے تیاری کو مزید بڑھانا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔