ایرانیوں کو نقصان پہنچانے کے الزام میں امریکا پر اربوں ڈالر کا جرمانہ عائد

ایرانیوں کو نقصان پہنچانے کے الزام میں امریکا پر اربوں ڈالر کا جرمانہ عائد
ایرانی تھیلیسیمیا کے مریضوں کو نقصان پہنچانے پر امریکا پر 12.6 ارب ڈالر سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
ایران کی ایک عدالت نے امریکی حکومت اور حکام کو تھیلیسیمیا میں مبتلا ایرانی مریضوں کو پابندیوں کے نتیجے میں ہونے والے جسمانی اور ذہنی نقصانات کے معاوضے کے طور پر 12,615 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
مجموعی طور پر 438 ایرانی درخواست گزاروں نے یکطرفہ جبری اقدامات میں کردار ادا کرنے پر امریکی حکام کے خلاف شکایت درج کرائی تھی اور کہا تھا کہ ان اقدامات سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے علاج پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔
تہران کی جسٹس ایڈمنسٹریشن فار انٹرنیشنل افیئرز کی 55 ویں شاخ نے فیصلہ سنایا کہ امریکی حکومت اور حکام کو پابندیاں عائد کرنے پر ایرانی مریضوں کو ہونے والے جسمانی اور ذہنی نقصانات کے معاوضے کے طور پر مجموعی طور پر 12.615 بلین ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔
ایرانی وزارت صحت کے ایک عہدیدار نے مئی 2024 میں بتایا تھا کہ ملک میں تقریبا 18،800 مریضوں میں تھیلیسیمیا کی تشخیص کی گئی جن میں سے 15،500 تھیلیسیمیا میجر میں مبتلا ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










