امریکا نے یوکرین کیلئے انٹیلی جنس معاونت بھی روک دی

امریکا نے یوکرین کیلئے انٹیلی جنس معاونت بھی روک دی
امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے کہا کہ گزشتہ جمعے کو اوول آفس میں ولادیمیر زیلنسکی اور ٹرمپ کے درمیان جھڑپ کے بعد امریکا نے یوکرین کو انٹیلی جنس معاونت اور ہتھیاروں کی ترسیل روک دی۔
جان ریٹکلف نے فاکس بزنس کی ماریہ بارٹیرومو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ کے سامنے ایک حقیقی سوال تھا کہ آیا صدر زیلنسکی امن عمل کے لیے پرعزم ہیں یا نہیں۔
یوکرین کے صدر کی جانب سے ٹرمپ کو لکھے گئے خط کے بعد سی آئی اے ڈائیکریٹر نے امید ظاہر کی کہ یہ تعطل جلد ہی ختم ہو جائے گا۔
سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم یوکرین کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کریں گے کیونکہ ہمیں وہاں موجود جارحیت کو پسپا کرنا ہے اور ان امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کر دنیا کو بہتر جگہ پر لانا ہے۔
امریکی فوج کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا تھاکہ امریکا نے پہلے ہی انٹیلی جنس کے تبادلے میں کمی کردی جس میں کم انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی پروازیں شامل ہیں جو فضائی دفاع سمیت جارحانہ اور دفاعی آپریشنز دونوں کو متاثر کرسکتی ہیں، کیونکہ یوکرین زیادہ نگرانی کے لئے امریکی انٹیلی جنس پر منحصر ہے۔
ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل ریٹکلف اور ٹرمپ کی عبوری ٹیم کو امریکی حکام نے یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ میدان جنگ میں ان کی کامیابیوں کی نشانی ہے۔
سی این این نے گزشتہ روز خبر دی تھی کہ یوکرین اور امریکا دونوں کے حکام فوجی امداد کی معطلی کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زیلنسکی کے ساتھ تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد یوکرین کو فوجی امداد روکنے کا اعلان کیا تھا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










