صیہونی فوج کا مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھر مسمار کرنے کا حکم

صیہونی فوج کا مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھر مسمار کرنے کا حکم
اسرائیلی فوج نے شمالی مغربی کنارے میں نور شمس پناہ گزین کیمپ میں فلسطینیوں کے 17 گھروں کو مسمار کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
کیمپ میں ایک مقامی سروس کمیٹی کے سربراہ نہاد الشویش نے ترک میڈیا کو بتایا کہ "قابض فوج نے کیمپ میں موجود 17 گھروں کو مسمار کرنے کا حکم دیا تاکہ مبینہ طور پر کیمپ میں المنشیا محلے میں ایک سڑک تعمیر کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ گھر مسمار ہونے کے باعث درجنوں فلسطینی خاندان بے گھر ہو جائیں گے۔
نہاد الشویش کا کہنا تھا کہ چند روز قبل اسرائیلی فوج نے کیمپ میں فلسطینیوں کے 11 گھروں کو بھی مسمار کر دیا تھا۔
سروس کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ یہ ایک اجتماعی سزا ہے جس کا مقصد جھوٹے سیکورٹی بہانوں کے تحت کیمپ کا جغرافیہ تبدیل کرنا ہے۔
اسرائیلی فوج 21 جنوری سے شمالی مغربی کنارے میں فوجی آپریشن کر رہی ہے جس میں کم از کم 65 افراد شہید اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔
فلسطینی حکام نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی کی کارروائی نیتن یاہو کی حکومت کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے اور اس پر خودمختاری کا اعلان کرنے کے وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے، جو باضابطہ طور پر دو ریاستی حل کے خاتمے کی علامت بن سکتا ہے۔ریبا 7،000 زخمی ہو چکے ہیں۔
جولائی میں عالمی عدالت انصاف نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے دیرینہ قبضے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم کی تمام بستیوں کو خالی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










