امریکا کو اب قابل اعتماد شراکت دار نہیں سمجھا جا سکتا، کینیڈین وزیراعظم

امریکا کو اب قابل اعتماد شراکت دار نہیں سمجھا جا سکتا، کینیڈین وزیراعظم
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ 2 اپریل کو ہم پر جو ٹیرف لگائے گی اس کا بھرپور جواب دیں گے۔
ایک بیان میں مارک کارنی نے کہا کہ کینیڈا کے جوابی اقدامات امریکا اور ٹرمپ انتظامیہ میں زیادہ سے زیادہ اثر ڈالیں گے، اپنے کارکنوں اور ملک کے دفاع کے لیے کچھ بھی خارج از امکان نہیں، ہم امریکا کو بھرپور جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر کے عہدے پر ہیں امریکا کو اب مزید قابل اعتماد شراکت دار نہیں سمجھا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا امریکی ریاست بنے گا؟ نئے وزیراعظم کا حلف اٹھاتے ہی اہم اعلان
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ نے درآمدی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا اور آٹوموبیل انڈسٹری کے تحفظ کے ایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کیے تھے۔
امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں گاڑیوں کی درآمد پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی آٹوموبائل انڈسٹری کے تحفظ کے لیے ایگزیکٹو آرڈرجاری کررہا ہوں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












