12 روزہ جنگ میں شکست کے بعد دشمن ملک میں بدامنی پھیلا رہا ہے، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف

12 روزہ جنگ میں شکست کے بعد دشمن ملک میں بدامنی پھیلا رہا ہے، ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف
ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل موسوی نے کہا ہے کہ امریکا اور صیہونی حکومت نے حالیہ 12 روزہ جنگ میں ناکامی کے بعد ملک میں نرم جنگ اور فسادات کے نئے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کر دیے ہیں۔
میجر جنرل موسوی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ دشمن کی توجہ اب ملک میں بدامنی پیدا کرنے اور معاشی دباؤ کے ذریعے نفسیاتی کارروائیوں پر مرکوز ہے، تاکہ ماضی کی مسلط شدہ جنگ میں ہونے والی شکست کا ازالہ کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چند دکانداروں کے جائز اور قانونی احتجاج کو بھی دشمن نے موقع سمجھا اور تربیت یافتہ عناصر کو میدان میں اتار کر پرامن مظاہروں کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی۔ یہ عناصر نفسیاتی جنگ اور ذہنی دباؤ کے ذریعے فساد کو ہوا دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
میجر جنرل موسوی نے اس بات پر زور دیا کہ خوش قسمتی سے ایرانی عوام دشمن کی سازشوں کو پہچانتے ہیں اور اپنے صفوں کو فسادی عناصر سے علیحدہ کر چکے ہیں۔ عوام کے تعاون سے قانون نافذ کرنے والے ادارے تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور ایرانی قوم ان عناصر کو اپنے انقلابی رویے کے ذریعے سخت جواب دے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












