ڈنمارک سے اظہار یکجہتی کیلئے فرانس اور کینیڈا نے گرین لینڈ میں قونصل خانے کھول دیئے

فرانس اور کینیڈا نے گرین لینڈ کے دارالحکومت نوک میں اپنے قونصل خانے کھول دیئے ہیں۔ نئے تعینات ہونے والے فرانسیسی قونصل جنرل ژاں نوئیل پوآریے نے کہا کہ ان کی تعیناتی امریکی انتظامیہ کے لیے کوئی پیغام نہیں بلکہ گرین لینڈ اور ڈنمارک کے ساتھ دوستی اور یکجہتی کا اظہار ہے۔ یہ عمل کسی کے خلاف نہیں بلکہ باہمی تعاون کے لیے ہے۔
ڈنمارک میں فرانس کے سفیر کرسٹوف پیرسو نے کہا کہ یہ قونصل خانہ محض علامتی اقدام نہیں بلکہ تین یورپی ممالک کے درمیان تعاون کی عملی مثال ہے۔
کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند اور گورنر جنرل میری سائمن نے بھی نوک پہنچ کر قونصل خانے کا افتتاح کیا۔ کینیڈا کی وزارت خارجہ کے مطابق کینیڈا اور گرین لینڈ دنیا کی طویل ترین سمندری سرحد کے ساتھ صدیوں پر محیط تعلقات رکھتے ہیں اور یہ نیا قونصل خانہ اس شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا۔
یاد رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کو امریکا میں شامل کرنے کے بیانات نے نیٹو اتحادیوں کے درمیان تناؤ پیدا کیا۔ یورپی ممالک نے ڈنمارک کے ساتھ عسکری مشقوں میں حصہ لینے کے لیے اضافی فوجی دستے بھیجے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










