مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں اسرائیلی فوج کے چھاپے، 10 سے زائد فلسطینی گرفتار

اسرائیلی قابض افواج نے ہفتہ کی علی الصبح مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے گھروں میں گھس کر 10 سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
شمالی مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے نابلس کے مشرقی علاقے اور بیت اُمّر قصبے پر دھاوا بولا۔ فوجیوں کی جانب سے گھروں کی تلاشی کے دوران جھڑپیں بھی ہوئیں۔ اس کارروائی کے نتیجے میں تین نوجوانوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
اسی دوران طولکرم میں قابض فورسز نے عنبتا اور عتیل کے قصبوں میں چھاپے مارے، گھروں کی تلاشی لی اور تین افراد کو حراست میں لے لیا۔
رام اللہ گورنری میں اسرائیلی فوج نے بیت لقیا قصبے اور قبیہ گاؤں پر یلغار کی۔ اس دوران مزاحمت کو دبانے کے لیے ساؤنڈ گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال کیا، جبکہ ایک فلسطینی کو اس کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔
جنوبی مغربی کنارے میں الخلیل کے قصبوں دورا اور حلحول میں بھی اسرائیلی فوج نے کارروائیاں کیں۔ شہر کے داخلی راستوں پر متعدد فوجی چوکیاں قائم کردی گئیں ہیںں اور گھروں پر چھاپوں کے بعد دو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
مقبوضہ القدس میں بھی اسرائیلی افواج کی کارروائیاں جاری رہیں، جہاں عناتا، کفر عقب اور قلندیہ کیمپ سمیت کئی علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ قلندیہ کیمپ سے بھی ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ان چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران متعدد علاقوں میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی جبکہ گرفتار افراد کو نامعلوم مقامات پر منتقل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










