ایپسٹین فائلز سے منسلک انکشافات کے دباؤ اور خوف کے باعث نریندر مودی کی واضح پسپائی

Narendra Modi’s Clear Backtrack Amid Pressure and Fear Over Epstein Files Revelations
بھارتی اپوزیشن نے بھارت کے حالیہ تجارتی معاہدہ کو ایپسٹین فائلز کے خوف میں امریکا کے سامنے ’سر تسلیم خم‘ قرار دے دیا۔
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سستا روسی تیل خریدنے پر بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا تھا، نریندر مودی نے بیرونی دباؤ پر مکمل سر تسلیم خم کر کے روسی تیل کی خریداری میں کمی کی ہے۔
کانگریس کے مطابق مودی کا بیرونی دباؤ پر قومی مؤقف سے انحراف ناکام سفارت کاری اور واضح پسپائی ہے، صدر ٹرمپ کے تجارتی معاہدے سے متعلق اعلانات نے بھارت کی کمزور حیثیت کو مکمل طور پر واضح کر دیا۔
ماہرین کے مطابق بھارت کا نام نہاد خودمختاری کا بیانیہ امریکی پابندیوں کے سامنے مکمل طور پر زمیں بوس ہو چکا ہے، بھارتی خارجہ پالیسی حقیقت پسندی کی بجائےگمراہ کن بیانیے اور ہندوتوا نظریات کی اسیر بن چکی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












