ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

یو اے ای میں عیدالفطر 2026 کی چھٹیوں کا اعلان

24 فروری, 2026 10:07

متحدہ عرب امارات میں عید الفطر 2026 کی تعطیلات سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عید کے موقع پر وفاقی وزارتیں اور دیگر سرکاری ادارے 19 مارچ سے 22 مارچ تک بند رہیں گے۔ دفاتر 23 مارچ سے دوبارہ کھلیں گے۔

نجی شعبے کے لیے بھی چھٹیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ نجی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو 19 مارچ سے 21 مارچ تک تعطیل ملے گی۔ حکام نے وضاحت کی ہے کہ اگر رمضان المبارک 30 دن کا ہوا تو نجی شعبے کی چھٹی میں 22 مارچ کا دن بھی شامل کر دیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات میں مقیم شہریوں اور غیر ملکی رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چھٹیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سفر، ملاقاتوں اور عید کی تیاریوں کا بروقت انتظام کریں۔ سیاحتی مقامات پر رش بڑھنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔