ڈبل لیئر فجیتا پیزا

پیزا کی ڈو کیلئے
| اجزاء | مقدار |
|---|---|
| میدہ | 500 گرام |
| خمیرہ | 2 کھانے کے چمچے |
| چینی | 2 کھانے کے چمچے |
| بیکنگ پاؤڈر | 1 کھانے کا چمچ |
| نمک | حسبِ ذائقہ |
پیزا کی ٹاپنگ کیلئے
| اجزاء | مقدار |
|---|---|
| بیف فجیتا | حسبِ ضرورت |
| پیزا سوس | 1/2 کپ |
| مشروم (سلائس) | 1 کپ |
| زیتون (سلائس) | 1 کپ |
| چلی پکل | 3-4 عدد |
| موزریلا چیز (کدوکش) | 500 گرام |
| اوریگانو | 1 چائے کا چمچ |
| کالی مرچ (کُٹی ہوئی) | 1 چائے کا چمچ |
| مکھن | 1/2 کپ |
پیزا کی ڈو بنانے کا طریقہ :
پانی کو نیم گرم کرلیں اور اس میں خمیرہ اور چینی شا مل کرکے اچھی طرح مکس کرکے اسے5 1منٹ کے لئے چھوڑدیں۔ میدے میں نمک ‘بیکنگ پا ئو ڈ اور خمیرہ شامل کرلیں اور اسے اچھی طرح گوند لیںاور3سے4 گھنٹے کیلئے چھو ڑدیں۔پھر ڈو کو نکال کر ہاتھ کی مدد سے فولڈ کرلیں اور بیکنگ ٹرے میں مکھن یا تیل لگا کر سیٹ کر لیں۔ ڈو تیار ہے ۔
ٹاپنگ اوربیکنگ کرنے کا طریقہ :
بیکنگ ٹرے کو پہلے سے گرم اوون میں 50Cپر15منٹ کیلئے بیک کرلیںتاکہ ڈو پھول جائے۔ اب بیکنگ ٹرے کو باہر نکالیں ۔ڈو کو درمیان سے کاٹیں اور پیزا سوس لگا کر فجیتا کی فلنگ کریں۔تھوڑا مشروم ‘ اولیوز ‘ کالی مرچ ‘ چیز اور پکل ڈال کر بند کریں اور اوپر والے حصے پربچا ہوا مشروم ‘ اولیوز ‘ کالی مرچ ‘ پکل اور چیز اور اوریگانو چھڑکیں۔پھر اسے پہلے سے گرم اوون میں 200Cپر 15 – 20منٹ کیلئے بیک کرلیں۔ نکال کر گرما گرم سرو کریں۔
Catch all the کھانے News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












