جمعرات، 16-اپریل،2026
جمعرات 1447/10/28هـ (16-04-2026م)

دالچہ

16 اپریل, 2026 10:45

اجزاءمقدار
بکرے کا گوشت1/2 کلو
چنے کی دال (بوائل)1/2 کپ
بینگن (پیسز میں)2 عدد
آلو (پیسز میں، بوائل)2 عدد
لوکی (پیسز میں)1 عدد
ٹماٹر (چوپڈ)2-3 عدد
پیاز (چوپڈ)1 عدد
ادرک لہسن پیسٹ1 کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر1 کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر1 چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر1 چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر1 چائے کا چمچ
رائی دانہ1 چائے کا چمچ
کڑی پتا2-3 پتے
ثابت لال مرچ3-4 عدد
املی کا پیسٹ1 کپ
تیل1/2 کپ
نمکحسبِ ذائقہ

ترکیب:

پین میں تیل گرم کرلیں اور اسمیں لہسن ادرک پیسٹ ‘ پیا ز اور گوشت شامل کرکے بھون لیں۔حسبِ ضرورت پانی شامل کرکے گوشت گلنے تک پکائیں۔گوشت گلنے کے قریب ہو تو اسمیں نمک ‘ لال مرچ ‘ زیرہ ‘ گرم مصا لحہ ‘ ہلدی  پائوڈر اور نمک شامل کرکے مکس کرلیں۔اب اسمیں چنے کی دال ‘ بینگن ‘لوکی اور آلو شامل کرکے پکائیں۔سبزیاں گل جائیں تو اسمیں املی کا پیسٹ شامل کرکے مکس کرلیں۔ کڑی پتہ ‘ لال مرچ اور رائی دانے کا بگھار لگا کر ڈش آئوٹ کرلیں اور دالچہ سرو کریں ۔

Catch all the کھانے News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔