جمعرات، 16-اپریل،2026
جمعرات 1447/10/28هـ (16-04-2026م)

ڈبل لیئر فجیتا پیزا

16 اپریل, 2026 11:05

پیزا کی ڈو کیلئے

اجزاءمقدار
میدہ500 گرام
خمیرہ2 کھانے کے چمچے
چینی2 کھانے کے چمچے
بیکنگ پاؤڈر1 کھانے کا چمچ
نمکحسبِ ذائقہ

پیزا کی ٹاپنگ کیلئے

اجزاءمقدار
بیف فجیتاحسبِ ضرورت
پیزا سوس1/2 کپ
مشروم (سلائس)1 کپ
زیتون (سلائس)1 کپ
چلی پکل3-4 عدد
موزریلا چیز (کدوکش)500 گرام
اوریگانو1 چائے کا چمچ
کالی مرچ (کُٹی ہوئی)1 چائے کا چمچ
مکھن1/2 کپ

پیزا کی ڈو بنانے کا طریقہ :

پانی کو نیم گرم کرلیں اور اس میں خمیرہ اور چینی شا مل کرکے اچھی طرح مکس کرکے اسے5 1منٹ کے لئے چھوڑدیں۔ میدے میں نمک ‘بیکنگ پا ئو ڈ اور خمیرہ شامل کرلیں اور اسے اچھی طرح گوند لیںاور3سے4 گھنٹے کیلئے چھو ڑدیں۔پھر ڈو کو نکال کر ہاتھ کی مدد سے فولڈ کرلیں اور بیکنگ ٹرے میں مکھن یا تیل لگا کر سیٹ کر لیں۔ ڈو تیار ہے ۔

ٹاپنگ اوربیکنگ کرنے کا طریقہ :

بیکنگ ٹرے کو  پہلے سے گرم اوون میں 50Cپر15منٹ کیلئے بیک کرلیںتاکہ ڈو پھول جائے۔ اب بیکنگ ٹرے کو باہر نکالیں ۔ڈو کو درمیان سے کاٹیں اور پیزا سوس لگا کر فجیتا کی فلنگ کریں۔تھوڑا مشروم ‘ اولیوز ‘ کالی مرچ ‘ چیز اور پکل ڈال کر بند کریں اور اوپر والے حصے پربچا ہوا  مشروم ‘ اولیوز ‘ کالی مرچ ‘ پکل اور چیز اور اوریگانو چھڑکیں۔پھر اسے پہلے سے گرم اوون میں 200Cپر 15 – 20منٹ کیلئے بیک کرلیں۔ نکال کر گرما گرم سرو  کریں۔

Catch all the کھانے News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔