جمعرات، 23-اپریل،2026
جمعرات 1447/11/06هـ (23-04-2026م)

فرائیڈ وا نتن

21 اپریل, 2026 10:55

وانٹن کی پٹیاں بنانے کیلئے

اجزاءمقدار
میدہ2 کپ
انڈے3 عدد
تیلتلنے کے لیے
نمکحسبِ ذائقہ

فلنگ کے لیے

اجزاءمقدار
بون لیس چکن1/2 کلو
ہری پیاز2 ڈنڈیاں
لہسن کا پیسٹ1 چائے کا چمچ
کُٹی کالی مرچ1 چائے کا چمچ
ڈارک سویا ساس1 کھانے کا چمچ
چائنیز سالٹ1/3 چائے کا چمچ
نمکحسبِ ذائقہ
کدوکش بند گوبھیگارنش کے لیے
ٹماٹر (سلائس)گارنش کے لیے

ترکیب:

وانتن کی پٹیاں بنانے کاطریقہ :
٭ایک مکسنگ بائول میں2کپ میدہ ڈالیں ۔ پھر اس میں3 عدد انڈے اور حسبِ ذائقہ نمک ڈال کر گوندھ لیں۔ اس کا آٹا سخت ہو ۔ اب اس کی روٹی بیل لیںاور گتے کے پیس کا اسکوائر کاٹ کر اس کی مدد سے بیلی ہوئی روٹی کے اسکوائرکاٹ لیں۔اوپر سے میدہ چھڑکیں اور پٹیاںکاٹ کر تہہ لگاتے جائیں۔
ؒفلنگ تیار کرنے کا طریقہ :
٭1/2 کلو بون لیس چکن کے چھوٹے پیسز کاٹ لیں۔
٭ اب چوپر میںچکن،1 چائے کاچمچہ لہسن کا پیسٹ،1/3 چائے کاچمچہ چائنیزسالٹ،1 کھانے کا چمچہ ڈارک سویا ساس، 1 چائے کاچمچہ کُٹی کالی مر چ،حسبِ ذائقہ نمک اور 2 ڈنڈیاں ہری پیاز ڈال کر پیسٹ بنالیں ۔
٭اب انڈا پھینٹ لیں۔ پٹیوں میں پیسٹ بھریں اور کناروں پر انڈا لگائیں اور پٹیوں کو مختلف اندا زوں میں بند کرلیں۔
٭ ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں وانتن کوڈیپ فرائی کرلیں ۔ ایک سرونگ پلیٹ میں بندگوبھی کدوکش کرکے بچھادیں۔ٹماٹر کے سلا ئسز سے سجاوٹ کرلیں اور وانتن رکھ کر سروکریں۔

Catch all the کھانے News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔