ہفتہ، 25-اپریل،2026
ہفتہ 1447/11/08هـ (25-04-2026م)

پراپرٹی کی خریدو فروخت کرنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

25 اپریل, 2026 08:24

حکومت پنجاب نے جائیداد کی خرید و فروخت کے نظام میں بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔

اس نئے فیصلے کے تحت روایتی "فرد برائے بیع” کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پراپرٹی کے نظام کو مزید شفاف اور جدید بنانا ہے۔

چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (پلرا) طارق سبحانی کے مطابق اب صوبے میں جائیداد کی خرید و فروخت کے لیے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یکم جولائی سے اس نئے نظام کا باقاعدہ اطلاق ہو جائے گا، جس کے بعد بغیر گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے کسی بھی قسم کا لین دین ممکن نہیں ہوگا۔

گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کیا ہے؟

گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ ایک جدید دستاویز ہے، جس میں جائیداد کی مکمل تفصیل، ملکیت کا ریکارڈ اور دیگر ضروری معلومات شامل ہوں گی۔ اس سے جعلی کاغذات اور فراڈ کے امکانات کم ہوں گے۔ عوام کو بھی اپنی جائیداد سے متعلق درست معلومات ایک ہی جگہ پر دستیاب ہوں گی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔