ہفتہ، 25-اپریل،2026
ہفتہ 1447/11/08هـ (25-04-2026م)

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد حکومت کا ایک اور فیصلہ؛ عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا

25 اپریل, 2026 09:26

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول پر عائد لیوی میں بھی نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی لیوی 107 روپے 38 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ لیوی میں اس بڑے اضافے سے حکومت کو ریونیو حاصل ہوگا، لیکن اس کا براہ راست اثر عام صارفین پر پڑے گا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے لیے اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور روپے کی قدر میں کمی جیسے عوامل مقامی قیمتوں کو متاثر کرتے ہیں۔ تاہم لیوی میں اضافہ ایک ایسا عنصر ہے جو براہ راست حکومتی پالیسی کے تحت نافذ ہوتا ہے، اس لیے اس کے اثرات فوری طور پر عوام تک پہنچتے ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔