امریکی بحریہ نے ایرانی تیل بردار جہاز کو روک لیا

امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ ایک ایرانی تیل بردار بحری جہاز ایم ٹی اسٹریم کو ایرانی بندرگاہ کی طرف جانے سے روک دیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کی ہے، جس میں امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر ‘یو ایس ایس رافیل پیرالٹا’ کو ایرانی پرچم بردار تیل بردار جہاز ‘ایم ٹی اسٹریم’ کے قریب دیکھا جا سکتا ہے۔
سینٹ کام کے مطابق یہ جہاز ایرانی بندرگاہ کی طرف جانے کی کوشش کر رہا تھا، جسے ناکہ بندی کی خلاف ورزی قرار دے کر روک دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی حملوں سے کئی امریکی اڈوں کا نام و نشان تک مٹ چکا، سابق امریکی فوجی افسر
سمندری ڈیٹا فراہم کرنے والے ادارے ‘میرین ٹریفک’ کے مطابق ‘ایم ٹی اسٹریم’ خام تیل لے جانے والا جہاز ہے، جو ایرانی پرچم تلے کام کر رہا ہے۔ آخری بار اسے 13 دن پہلے جنوب مشرقی ایشیا میں آبنائے ملاکا کے قریب دیکھا گیا تھا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












