منگل، 28-اپریل،2026
منگل 1447/11/11هـ (28-04-2026م)

بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

28 اپریل, 2026 15:03

بنگلادیش کے خلاف ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کی قومی ٹیسٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں شروع ہو گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کے دورے اور وہاں شیڈول دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی بھرپور تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہو چکا ہے، جو دو مئی تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کے 19 سالہ رایان حبیب نے آئرن مین چیلنج جیت کر تاریخ رقم کر دی

اس کیمپ میں کھلاڑی اپنی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مہارتوں کو نکھارنے کے لیے سخت مشقیں کر رہے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کی فائنل فور ٹیموں میں شامل ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی اپنی مصروفیات ختم ہونے کے بعد کیمپ جوائن کریں گے۔

یہ ٹیسٹ سیریز پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن بہتر بنانے کا موقع فراہم کرے گی۔

شیڈول کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم دو مئی کو کراچی سے بنگلادیش کے لیے روانہ ہوگی، جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف نبرد آزما ہوگی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔