بدھ، 29-اپریل،2026
بدھ 1447/11/12هـ (29-04-2026م)

ڈکٹیشن کا دور ختم، امریکہ اب آزاد قوموں پر اپنی مرضی نہیں تھوپ سکتا، ایرانی وزارت دفاع

29 اپریل, 2026 10:19

ایران نے امریکہ کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ وقت گزر گیا جب واشنگٹن اپنی پالیسیاں آزاد ممالک پر مسلط کرتا تھا، امریکہ اب کسی کو ڈکٹیٹ کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہا۔

ایرانی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ ایک اہم بیان میں امریکہ کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکہ اب اس پوزیشن میں نہیں رہا کہ وہ دنیا کی آزاد قوموں کو اپنے احکامات پر چلنے پر مجبور کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا ایران کی 35 کمپنیوں اور شخصیات پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ حقیقت ایران کی برسوں پر محیط استقامت اور مزاحمت کے ذریعے دنیا پر واضح ہو چکی ہے کہ امریکی طاقت کا سحر اب ٹوٹ رہا ہے۔

ایرانی حکام نے زور دیا کہ امریکہ کو اب اپنے غیر قانونی مطالبات کو ترک کرنا ہوگا اور یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ دنیا اب بدل چکی ہے، جہاں طاقت کا توازن اب صرف واشنگٹن کے ہاتھ میں نہیں رہا۔ ایران نے اپنی دفاعی صلاحیتوں اور قوم کے عزم کو اس تبدیلی کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔