بدھ، 29-اپریل،2026
بدھ 1447/11/12هـ (29-04-2026م)

حزب اللہ کے سستے ڈرونز سے اسرائیل کے مہنگے ترین ٹینکوں کی تباہی

29 اپریل, 2026 14:13

حزب اللہ کے سستے خودکش ڈرونز نے اسرائیلی فوج کے جدید ترین ٹینکوں اور دفاعی نظام کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسرائیلی ٹرافی سسٹم ان ڈرونز کو روکنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

جنوبی لبنان میں جاری کشیدگی کے دوران حزب اللہ نے ایک نئی جنگی حکمت عملی کے تحت انتہائی سستے خودکش ڈرونز کے ذریعے اسرائیلی فوج کے ناقابلِ تسخیر سمجھے جانے والے ‘مرکاوا’ ٹینکوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

اسرائیل کا مہنگا ترین ‘ٹرافی ایکٹو پروٹیکشن سسٹم’ جو تیز رفتار میزائلوں کو روکنے کے لیے بنایا گیا تھا، ان سستے اور سست رفتار ڈرونز کے سامنے بے بس نظر آ رہا ہے۔

یہ ڈرون ٹینک کے بالائی حصے یا پیچھے سے حملہ کرتے ہیں، جہاں ریڈار کی پہنچ نہیں ہوتی۔ حزب اللہ اس وقت فائبر آپٹک ٹیکنالوجی سے لیس ڈرونز استعمال کر رہی ہے، جن میں ریڈیو سگنلز کا استعمال نہیں ہوتا، اس لیے اسرائیل کے جیمرز انہیں پکڑنے میں ناکام ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی عقوبت خانوں سے رہا ہونے والے فلسطینیوں کے ہوش ربا انکشافات

ان ڈرونز کے پیچھے ایک باریک شیشے کی تار لگی ہوتی ہے، جس کے ذریعے کنٹرول اور ویڈیو کا تبادلہ ہوتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق محض 400 سے 500 ڈالر مالیت کا ایک ڈرون اور پرانا سوویت دور کا بارودی مواد، 60 سے 80 لاکھ ڈالر مالیت کے ٹینک کو تباہ کر رہا ہے۔

آٹھ اپریل تک کی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی ساتویں بریگیڈ کے 136 مرکاوا ٹینک اور کئی بھاری بلڈوزر تباہ یا ناکارہ ہو چکے ہیں، جو کہ گزشتہ 40 سالوں میں اسرائیل کا سب سے بڑا جانی و مالی نقصان ہے۔

اس صورتحال نے اسرائیلی فوج کو اس قدر ذلیل کیا ہے کہ اب اسرائیلی وزارت دفاع نے خود 12 ہزار ایسے ہی ڈرونز خریدنے کا ٹینڈر جاری کیا ہے تاکہ وہ حزب اللہ کی نقل کر سکیں۔

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی بیس سال پرانی ‘مکڑی کے جالے’ والی تقریر آج ایک ریشمی تار کی صورت میں حقیقت بن کر اسرائیل کی کمزوری کو دنیا کے سامنے عیاں کر رہی ہے۔

Catch all the تجزیہ و بلاگز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔