اسرائیلی افواج کا حزب اللہ کے ڈرون حملے میں متعدد فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف

جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی جانب سے کئے گئے ڈرون حملوں میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حملے ان علاقوں میں کیے گئے جہاں اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت جاری تھی۔
اسرائیلی دفاعی افواج نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
اگرچہ اسرائیلی فوج نے ان حملوں کے درست مقام اور فوجیوں کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا ہے، تاہم لبنانی ذرائع نے ان حملوں کو انتہائی مؤثر قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان سمیت 11 ممالک کی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت
حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے جنوبی لبنان کے قصبوں طیبہ اور قنطرہ میں اسرائیلی فوجیوں کے اجتماعات کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائیاں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں اور لبنانی دیہاتوں پر ہونے والے ان حملوں کا جواب ہیں، جن میں عام شہری شہید ہوئے تھے۔
حزب اللہ کے مطابق طیبہ میں مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے حملہ کیا گیا، جس نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اسی طرح قنطرہ میں بھی اسرائیلی فوجیوں کے گروپ پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس میں جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک 14 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










