جمعہ، 1-مئی،2026
جمعہ 1447/11/14هـ (01-05-2026م)

ایرانی یوریا کی جعلی دستاویزات پر درآمد، بھارت پر امریکی پابندیوں کے بادل منڈلانے لگے

01 مئی, 2026 11:18

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت نے پابندیوں کا شکار ایرانی یوریا کھاد کو جعلی دستاویزات کے ذریعے اپنے ملک میں درآمد کیا ہے۔

بھارت کی جانب سے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کا ایک بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے، جس نے مودی سرکار کو عالمی سطح پر کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پابندیوں کا شکار ایرانی نژاد یوریا کھاد کی ایک بڑی کھیپ جعلی شپنگ دستاویزات کے ذریعے بھارت پہنچائی گئی ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آدتیہ برلا گلوبل ٹریڈنگ سے وابستہ یہ سامان اصل میں ایران کی بندرگاہ عسلویہ سے لوڈ کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں دستاویزات میں ہیر پھیر کر کے اسے عمان کی بندرگاہ سے ظاہر کیا گیا تاکہ امریکی پابندیوں سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت اسرائیل کے نقش قدم پر، مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ تیز

یہ عمل نہ صرف پابندیوں سے بچنے کی ایک بھونڈی کوشش ہے، بلکہ عالمی قانون کی بھی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

اس پورے معاملے نے بھارت کی وزارت کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشانات لگا دیئے ہیں، جس نے بحری جہازوں کی ٹریکنگ کے ڈیٹا یا اصل بندرگاہ کی دستاویزات کی آزادانہ تصدیق کیے بغیر ہی اس کھیپ کو کلیئرنس دے دی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کیس بھارت کو غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول کے دفتر یعنی او ایف اے سی کے فریم ورک کے تحت امریکی پابندیوں کے خطرے سے دوچار کر سکتا ہے۔

یہ واقعہ بھارت میں شفافیت، نگران اداروں کی غفلت اور ٹینڈر کے عمل میں موجود خاموں کو بے نقاب کرتا ہے، جس کی وجہ سے مودی حکومت کو ایک بار پھر عالمی برادری کے سامنے شدید سبکی اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔