ایرانی رکن پارلیمنٹ کا یو اے ای کو دشمن قرار دے کر حملوں کی دھمکی

ایران نے یو اے ای کو پڑوسی ملک ماننے سے انکار کرتے ہوئے اسے دشمن کا ٹھکانہ قرار دے دیا ہے اور خبردار کیا کہ کسی بھی وقت امارات پر براہ راست فوجی حملہ کیا جا سکتا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے رکن علی خضریان نے ایک دھماکہ خیز بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اب متحدہ عرب امارات کو اپنا پڑوسی ملک تصور نہیں کرتا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ امارات اب ایران کے دشمنوں کا ایک فوجی اڈہ بن چکا ہے، اس لیے تہران اب ابوظہبی کے ساتھ وہی سلوک کرے گا، جو وہ کردستان کے علاقے کے ساتھ کرتا آیا ہے۔
علی خضریان نے مزید کہا کہ ایران جب ضروری سمجھے گا متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنائے گا۔ ایرانی حکام کو یہ بھی شبہ ہے کہ اماراتی طیاروں نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے قومی نشانات مٹائے اور ایرانی سرزمین پر براہ راست جارحیت میں حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کو خط، امریکی قرارداد کو اشتعال انگیز قرار دے دیا
ایرانی وزارت خارجہ نے بھی ایک سخت بیان جاری کیا ہے، جس میں متحدہ عرب امارات پر امریکہ کے ساتھ مل کر تخریبی سرگرمیوں کا الزام لگایا گیا ہے۔
تہران کا کہنا ہے کہ امارات کی سرزمین پر غیر ملکی فوجی اڈوں کی موجودگی علاقائی استحکام کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ایران کے میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کے لیے اپنا جدید ترین لیزر دفاعی نظام اور فوجی اہلکار متحدہ عرب امارات منتقل کر دیے ہیں۔
ایران نے امارات کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے کہ تہران نے اس پر حملے کیے ہیں، اور واضح کیا ہے کہ ایران کی فوجی نقل و حرکت صرف امریکی جارحیت کے خلاف دفاعی مقصود کے لیے ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










