جمعہ، 8-مئی،2026
جمعہ 1447/11/21هـ (08-05-2026م)

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی بنگلادیش پہنچ گئے

08 مئی, 2026 14:25

پی سی بی چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی ایک روزہ دورے پر ڈھاکا پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ایشیا کپ کے حوالے سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اپنے ایک روزہ سرکاری دورے پر بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا پہنچ چکے ہیں۔

محسن نقوی، جو ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، اپنے اس دورے کے دوران بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی کانگریس میں پاکستان کی امن کوششوں کو سراہنے کیلئے قرارداد پیش

ان ملاقاتوں کا بنیادی ایجنڈا ایشیائی کرکٹ کی ترقی اور مستقبل کے ٹورنامنٹس کی منصوبہ بندی ہے۔ خاص طور پر وہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی ایڈہاک کمیٹی کے سربراہ تمیم اقبال سے ایشیا کپ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش 2027 کے ایشیا کپ کا میزبان ہے، اس لیے محسن نقوی اور تمیم اقبال کے درمیان اس بڑے ٹورنامنٹ کی تیاریوں اور انتظامات پر مشاورت کی جائے گی۔

اپنے دورے کے دوران محسن نقوی پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل بھی دیکھیں گے اور اسٹیڈیم میں موجود کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔