منگل، 26-مئی،2026
منگل 1447/12/09هـ (26-05-2026م)

شکیل عباسی کے قومی ٹیم کا کیمپ چھوڑنے کے معاملے پر ہاکی فیڈریشن کی وضاحت

26 مئی, 2026 14:40

اولمپئن شکیل عباسی کے قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ بیلجیئم اور انگلینڈ نہ جانے کے معاملے پر ہاکی فیڈریشن کے ذرائع اور مینجمنٹ کمیٹی نے اصل حقائق سامنے رکھ دیے ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے باوثوق ذرائع نے واضح کیا ہے کہ سابق کپتان اولمپئن شکیل عباسی کی خدمات صرف ٹریننگ کیمپ کے لیے ہی لی گئی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمپ کمانڈنٹ اولمپئن منظور الحسن نے شکیل عباسی کو ہر بات سے پہلے ہی مکمل طور پر باخبر رکھا ہوا تھا، لیکن اس کے باوجود شکیل عباسی کسی بھی ذمہ دار کو اعتماد میں لیے بغیر اچانک ٹریننگ کیمپ چھوڑ کر چلے گئے۔

دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مینجمنٹ کمیٹی کے شریک چیئرمین اولمپئن اصلاح الدین نے اس معاملے پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہاکی فیڈریشن نے شکیل عباسی کو کوئی دھوکا نہیں دیا ہے اور وہ اب بھی فیڈریشن کے مستقبل کے پلان کا ایک اہم حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان مشکل چیلنجز کے باوجود عالمی منڈیوں کا اعتماد جیتنے میں کامیاب رہا، بلومبرگ

انہوں نے کہا کہ کیمپ چھوڑتے وقت شکیل عباسی کو اخلاقی طور پر کیمپ کمانڈنٹ منظور الحسن یا اولمپئن خواجہ جنید کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا تاکہ کوئی غلط فہمی پیدا نہ ہوتی۔

اولمپئن اصلاح الدین نے مزید وضاحت کی کہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق معاون کوچز کی تعیناتی کا تمام تر فیصلہ ہیڈ کوچ اور کیمپ کمانڈنٹ اولمپئن منظور الحسن نے خود کیا ہے اور پی ایچ ایف کی مینجمنٹ کمیٹی اپنے کیمپ کمانڈنٹ کے اس فیصلے کا پورا احترام کرتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ہاکی فیڈریشن کے تمام فیصلوں کا حتمی اور آخری اختیار پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی کے پاس ہے اور وہی اس معاملے کو مروجہ قوانین کے مطابق دیکھ رہے ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔