بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری 10 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی

بھارتی اسٹاک مارکیٹ پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بری طرح متزلزل ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے عالمی سرمایہ کاری پچھلے 10 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔
عالمی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی معیشت اور اسٹاک مارکیٹ کے بارے میں کیے جانے والے بڑے حکومتی دعوؤں کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔
بھارتی مالیاتی ڈیٹا بینک نیشنل سیکیورٹیز ڈپازٹری لمیٹڈ کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ بھارت میں کل عالمی سرمایہ کاری 7.3 ٹریلین روپے ریکارڈ کی گئی ہے، جو 2016 کے بعد سب سے کم ترین سطح ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف آپریشن میں درجنوں بھارتی ٹرک ڈرائیور گرفتار
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ بھارتی اسٹاک مارکیٹ ابھرتی ہوئی معیشتوں کی منڈیوں میں اپنی پرانی اہمیت کھو چکی ہے۔
مودی حکومت کی کمزور معاشی پالیسیوں کے سبب پچھلے 3 سال میں پہلی بار تائیوان اور جنوبی کوریا جیسی معیشتیں بھارت سے آگے نکل گئی ہیں۔
کئی بڑی بھارتی کمپنیوں میں عالمی فنڈز پچھلے 10 سال میں 20 فیصد سے کم ہو کر اب صرف 15 فیصد رہ گئے ہیں۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کی جنگ سے پیدا ہونے والی عالمی مشکلات نے بھی بھارت کے معاشی مستقبل کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کار یہاں سے اپنا پیسہ مسلسل نکال رہے ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












