مائیکرو الیکٹرانکس ریسرچ میں ایران تمام اسلامی ممالک میں پہلے نمبر پر آ گیا، رپورٹ

اسلامی دنیا کے سائنسی مانیٹرنگ ادارے کی نئی رپورٹ کے مطابق ایران مائیکرو الیکٹرانکس ریسرچ کے شعبے میں تمام اسلامی ممالک میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔
اسلامک ورلڈ سائنس سائٹیشن اینڈ مانیٹرنگ انسٹی ٹیوٹ کے نئے اعداد و شمار کے مطابق ایران مائیکرو الیکٹرانکس ریسرچ کے میدان میں دنیا کے صفِ اول کے ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 57 اسلامی ممالک میں سے ایران مائیکرو الیکٹرانکس کے 6 میں سے 5 بڑے ذیلی شعبوں میں پہلے نمبر پر ہے، جن میں سیمی کنڈکٹر آلات، انٹیگریٹڈ سرکٹس اور نئی الیکٹرانک ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بحرین میں ایرانی حملوں سے امریکی فوجی اڈے پر ایندھن کے ذخائر تباہ، سیٹلائٹ تصاویر سے تصدیق
عالمی سطح پر سائنسی پیداوار کے لحاظ سے ایران کا نمبر 12 واں سے 16 واں ہے۔ نئی الیکٹرانک مصنوعات کے شعبے میں ایرانی محققین نے گزشتہ 20 سالوں میں 5 ہزار کے قریب تحقیقی مقالے تیار کیے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کی سائنسی اشاعتیں جو 1980 میں صرف 300 تھیں، اب بڑھ کر تقریباً 80 ہزار ہو چکی ہیں۔
ریسرچ کے اثرات کے لحاظ سے ایران عالمی درجہ بندی میں 2023 کے 8 ویں نمبر سے ترقی کر کے 2025 میں 6 ویں نمبر پر آ گیا ہے اور اس کی 15.9 فیصد سائنسی اشاعتیں دنیا بھر میں سب سے زیادہ پڑھی اور نقل کی جانے والی تحریروں میں شامل ہیں۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












