بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

فٹبال ورلڈ کپ: فرانس نے سینیگال کو ہرا دیا، کائلان ایمباپے کا نیا عالمی ریکارڈ

17 جون, 2026 09:47

ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں فرانس نے سینیگال کو شکست دے دی، کائلان ایمباپے نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 2 گول کرکے فرانس کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

ریال میڈرڈ کے فارورڈ کائلان ایمباپے نے سینیگال کے خلاف ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بہترین کھیل پیش کیا۔ نیو جرسی میں کھیلے گئے اس میچ کے پہلے ہاف میں سینیگال کی ٹیم نے فرانس پر دباؤ بنائے رکھا اور میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔

فرانس کی ٹیم پہلے ہاف میں کوئی خاص کھیل نہ دکھا سکی۔ دوسرے ہاف میں فرانس کی ٹیم ایک الگ روپ میں نظر آئی۔ میچ کے دوران اس وقت تنازع کھڑا ہوا جب سینیگال کے کھلاڑی سادیو مانے نے ڈی باکس کے اندر ایمباپے کو گرایا۔

ریفری علیرضا فغانی نے پہلے کارنر کا اشارہ دیا لیکن ویڈیو اسسٹنٹ ریفری یعنی وی اے آر کے کہنے پر انہوں نے مانیٹر کا رخ کیا۔ اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو امید تھی کہ پنالٹی ملے گی، مگر ریفری نے فیصلہ دیا کہ ایمباپے نے خود سادیو مانے کے قریب جانے کی کوشش کی تھی، جس کے باعث پینلٹی نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں : نیوزی لینڈ نے فٹ بال ورلڈ کپ میں مضبوط ایران کے ساتھ میچ 2-2 سے برابر کردیا

اس فیصلے کے باوجود فرانس نے ہمت نہیں ہاری۔ میچ کے دوسرے ہاف میں بریڈلی بارکولا نے گول کر کے فرانس کو 2-0 کی برتری دلائی، جس کے بعد سینیگال کے ابراہیم مبائے نے ایک گول کر کے خسارہ کم کیا۔

لیکن ایمباپے نے پہلے ایک شاندار لو اسٹرائیک پر گول کیا اور پھر میچ کے آخری منٹوں میں دور سے ایک بہترین ہٹ لگا کر اپنا دوسرا اور ٹیم کا چوتھا گول کر کے سینیگال کی واپسی کی امیدیں ختم کر دیں۔ اس میچ میں فرانس نے 3-1 سے کامیابی حاصل کی۔

ان 2 گولز کے ساتھ ہی 27 سالہ ایمباپے کے انٹرنیشنل گولز کی تعداد 58 ہو گئی ہے اور انہوں نے اولیور جیرو کا ریکارڈ توڑ کر فرانس کی طرف سے سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔