پاکستان نے چار ملکی پولو ٹورنامنٹ کے فائنل میں انگلینڈ کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

پاکستان کی پولو ٹیم نے امریکی ریاست ورجینیا میں کھیلے گئے چار ملکی پولو ٹورنامنٹ کے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
امریکہ میں منعقد ہونے والے چار ملکی پولو ٹورنامنٹ میں پاکستان نے عالمی سطح پر ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
امریکی ریاست ورجینیا کے مشہور میدان گریٹ میڈو میں 14 جون کو کھیلے گئے، اس ٹورنامنٹ میں میزبان امریکہ، پاکستان، انگلینڈ اور ارجنٹینا کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : عراقی ٹیم کے زیدان اقبال ورلڈ کپ کھیلنے والے پہلے پاکستانی نژاد فٹبالر بن گئے
پاکستانی پولو ٹیم نے فائنل میچ میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم انگلینڈ کو عبرت ناک شکست دی اور ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔
پاکستان کی اس شاندار اور تاریخی فتح نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی دنیا کے کسی بھی کھیل میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور وہ عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












