پیر، 22-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

ایران پر سے تیل اور پیٹروکیمیکل کی برآمدات کی تمام پابندیاں ختم کر دی گئیں، عباس عراقچی

22 جون, 2026 09:27

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی کے نتیجے میں لبنان جنگ کے خاتمے کے لیے ایک بہت بڑی پیشرفت حاصل ہوئی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان اور قطر کی مخلصانہ ثالثی کی وجہ سے لبنان میں جاری جنگ کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے انتہائی اہم کامیابی ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیویارک ٹائمز کی خبر کی تردید، ایران کی فوج، بحریہ اور فضائیہ مکمل طور پر ختم کردی، ٹرمپ

انہوں نے واضح کیا کہ اس سفارتی پیشرفت کے نتیجے میں اب ایران کے لیے تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی عالمی برآمدات پر لگی تمام تر پابندیاں مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کی گئی معاشی ناکہ بندی کو بھی اب اٹھا لیا گیا ہے اور دنیا کے مختلف بینکوں میں موجود ایران کے کچھ منجمد اثاثے بھی باقاعدہ طور پر جاری کر دیے گئے ہیں، جس سے ایرانی معیشت کو بڑا سہارا ملے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔