ڈونلڈ ٹرمپ کا سینیٹ کے جنگی اختیارات کے بل پر شدید برہمی کا اظہار

امریکی صدر نے ایران کے خلاف ان کے فوجی اختیارات کو محدود کرنے والے سینیٹ کے بل پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے بے وقت اور بے معنی قرار دے دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹ کی جانب سے ایران کے خلاف جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور ہونے پر سخت ردعمل دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں لکھا کہ جب میں نے ایران کو شکست کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا، اور جب وہ ہمیں سب کچھ دینے کے لیے تیار تھا اور دہائیوں میں پہلی بار امریکہ اور اس کے صدر کی دل سے عزت کر رہا تھا، تو عین اس وقت امریکی سینیٹ نے ایک بے وقت اور باکل بے معنی بل پر ووٹنگ کر دی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کا بل منظور کر لیا
صدر ٹرمپ نے مزید لکھا کہ اس قرارداد کے ذریعے دنیا میں دہشت گردی کے سب سے بڑے سہولت کار ملک کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ امریکہ کا صدر جو کچھ کر رہا ہے، وہ سینیٹ کو پسند نہیں اور مجھے رک جانا چاہیے، ایسا کر کے سینیٹ نے اصل میں دشمن کو فائدہ اور سکون پہنچایا ہے۔
انہوں نے اپنی ہی ریپبلکن پارٹی کے ان 4 سینیٹرز کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جنہوں نے ڈیموکریٹس کے حق میں ووٹ دیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان سینیٹرز نے میرا کام مشکل بنا دیا ہے، لیکن میں یہ کام ہر صورت پورا کر کے دکھاؤں گا کیونکہ میں ہمیشہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوتا ہوں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












