برازیل نے اسکاٹ لینڈ کو 3-0 سے ہرا کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی

برازیل نے ورلڈ کپ گروپ سی کے اپنے آخری میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 3-0 سے ہرا کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، نیمار کی 3 سال بعد قومی جرسی میں واپسی ہوئی ہے۔
میامی کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کو دیکھنے کے لیے 64 ہزار 478 تماشائی موجود تھے، جہاں کارلو اینچلوٹی کی زیر نگرانی برازیل کی ٹیم نے 7 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
میچ کے 7 ویں منٹ میں ہی اسکاٹ لینڈ کے دفاعی کھلاڑی کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ریان نے گیند چھینی اور وینیسیئس جونیئر کو پاس دیا، جنہوں نے بغیر کسی غلطی کے گیند کو خالی نیٹ میں ڈال کر ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی۔
یہ بھی پڑھیں : نیوزی لینڈ نے فٹ بال ورلڈ کپ میں مضبوط ایران کے ساتھ میچ 2-2 سے برابر کردیا
فرسٹ ہاف کے اختتام سے ٹھیک پہلے برونو گوئیماریس کے خوبصورت کراس پر وینیسیئس نے ہیڈ کے ذریعے اپنا دوسرا گول کر کے اسکاٹ لینڈ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
دوسرے ہاف میں بھی برازیل کا دباؤ برقرار رہا اور گوئیماریس کے پاس پر میتھیوس کنہا نے شاندار گول کر کے اسکور 3-0 کر دیا۔
اس میچ کی سب سے بڑی خاص بات 34 سالہ اسٹار فٹبالر نیمار کی میدان میں واپسی تھی، جنہیں کوچ نے اکتوبر 2023 کے بعد پہلی بار برازیل کی شرٹ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں اتارا، تو پورا اسٹیڈیم تالیوں سے گونج اٹھا۔ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم برازیل کے مضبوط دفاع اور گول کیپر الیسن کے سامنے کوئی گول کرنے میں ناکام رہی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












