اتوار، 28-جون،2026
اتوار 1448/01/13هـ (28-06-2026م)

تجارتی جہازوں پر ایرانی حملے بلکل نظر انداز نہیں کریں گے، ترجمان امریکی فوج

28 جون, 2026 09:49

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر کسی بھی ایرانی حملے کو نظر انداز نہیں کریں گے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ یعنی سینٹ کام کے ترجمان نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج جہاز رانی کے عالمی راستے کی حفاظت جاری رکھیں گی اور تجارتی جہازوں کے خلاف کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دیں گی۔

ترجمان نے زور دیا کہ سمندری ٹریفک کی حفاظت علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے انتہائی ضروری ہے اور تجارتی جہازوں پر ایرانی حملوں کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اگر کشیدگی بڑھی تو امریکہ ایران کا وجود ہی ختم کردے گا، ٹرمپ

ترجمان کے مطابق ایرانی فوجی اہداف پر حالیہ امریکی حملوں کا مقصد مزید حملوں کو روکنا اور جہاز رانی کی آزادی کو برقرار رکھنا ہے، اس کا مقصد تنازعہ بڑھانا نہیں ہے۔

سینٹ کام نے کہا کہ امریکہ کشیدگی میں کمی کے لیے پرعزم ہے، لیکن تجارتی جہاز رانی کو نشانہ بنانے پر خاموش نہیں رہے گا۔

یہ بیان آبنائے ہرمز میں ایک مال بردار جہاز پر ایرانی ڈرون حملے کے جواب میں امریکی کارروائی کے بعد سامنے آیا ہے، جہاں دونوں فریق ایک دوسرے پر جنگ بندی کی شرائط کی خلاف ورزی کا الزام لگا رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔