اگر کشیدگی بڑھی تو امریکہ ایران کا وجود ہی ختم کردے گا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کشیدگی جاری رہی تو ایران کا وجود ختم ہو سکتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں میزائل اور ڈرون کے ذخائر اور ساحلی ریڈار تنصیبات پر امریکی فضائی حملوں کی تصدیق کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو مزید فوجی کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی فوج کے جنوبی ایران میں قشم اور سیریک پر شدید فضائی حملے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایسا وقت آ سکتا ہے، جب واشنگٹن فوجی طور پر اپنا مشن مکمل کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر کشیدگی بڑھی تو ایران کا وجود ہی ختم ہو جائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












