ایرانی پاسداران انقلاب کے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں پر بڑے حملے

ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں پر مشترکہ میزائل اور ڈرون حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور یعنی آئی آر جی سی نے اتوار کی علی الصبح اعلان کیا ہے کہ اس کی بحری اور فضائی افواج نے رات 2 سے 3 بجے کے درمیان ایک مشترکہ آپریشن میں خطے کی 8 بڑی امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
آئی آر جی سی کے مطابق ان حملوں میں کویت میں واقع علی السالم ایئر بیس اور بحرین کے دارالحکومت منامہ کی بندرگاہ سلمان پر قائم امریکی بحریہ کے 5 ویں بیڑے کے ہیڈ کوارٹر کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایران کے 5 ساحلی مقامات پر حالیہ امریکی بمباری کا براہ راست جواب ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اگر کشیدگی بڑھی تو امریکہ ایران کا وجود ہی ختم کردے گا، ٹرمپ
بیان میں امریکہ پر عارضی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا اور کہا گیا کہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں ٹریفک کنٹرول کرنے کے انتظامات تہران کے پاس ہیں اور اب خلاف ورزی کرنے والے جہازوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
آئی آر جی سی کی بحری کمانڈ نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں امریکی اڈوں کو آنے والے دنوں میں جہنم کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر اب تک کسی جانی نقصان یا بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












