ایرانی فٹ بال کوچ کا فیفا سے امریکہ کے غیر منصفانہ رویے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

فیفا ورلڈ کپ میں مصر کے خلاف میچ 1-1 سے برابر ہونے کے بعد ایرانی فٹ بال ٹیم کے کوچ اور کھلاڑیوں نے میزبان ملک امریکہ کی جانب سے برے سلوک پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
سیئٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں ایرانی ٹیم کا مقابلہ مصر سے 1-1 سے برابر رہا۔ ایران کی تاریخ میں پہلی بار اگلے مرحلے میں پہنچنے کی امیدوں کو اس وقت بڑا دھچکا لگا، جب میچ کے آخری منٹوں میں شجاع خلیل زادہ کا گول ویڈیو اسسٹنٹ ریفری یعنی وی اے آر کے جائزے کے بعد آف سائیڈ قرار دے کر مسترد کر دیا گیا۔
اس میچ کے بعد ایران کے ہیڈ کوچ امیر غلینوآئی نے فیفا کے صدر جانی انفینٹینو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میزبان ملک امریکہ کے غیر منصفانہ رویے کے خلاف آواز اٹھائیں۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطینی ریاست کبھی قائم نہیں ہوگی، لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کے منہ پر طمانچہ ہے، نیتن یاہو
مڈل ایسٹ کی جنگ کی وجہ سے ایرانی ٹیم کو اپنا ٹریننگ کیمپ ایریزونا سے میکسیکو کے شہر تيجوانا منتقل کرنا پڑا تھا اور انہیں امریکہ میں میچز کھیلنے کے لیے بار بار سفر کے دوران سفری اور لاجسٹک مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
کپتان مہدی طارمی نے اسے ایک تباہ کن ورلڈ کپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے عملے کو ویزے نہیں دیے گئے اور پریس کانفرنسوں میں ایرانی میڈیا کو بھی شامل نہیں ہونے دیا گیا۔
میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر ایرانی حکومت کے مخالفین نے احتجاج بھی کیا۔ امریکی حکام نے ایرانی ٹیم کو رات امریکہ میں رکنے کی اجازت نہیں دی، جس کے بعد میچ ختم ہوتے ہی ٹیم کو فوری طور پر واپس تيجوانا روانہ ہونا پڑا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











