اتوار، 28-جون،2026
اتوار 1448/01/13هـ (28-06-2026م)

ارجنٹائن نے اردن کو 1-3 سے ہرا دیا، لیونل میسی کا ورلڈ کپ میں نیا عالمی ریکارڈ

28 جون, 2026 10:39

فیفا ورلڈ کپ کے گروپ جے کے آخری میچ میں ارجنٹائن نے اردن کو 1-3 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی مسلسل جیت کا ریکارڈ برقرار رکھا، جبکہ لیونل میسی نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

ارجنٹائن نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اپنے گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں اردن کو 1-3 سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں اپنے تمام میچ جیتنے کا 100 فیصد ریکارڈ برقرار رکھا ہے۔

ارجنٹائن کی جانب سے میچ کے ابتدائی 30 منٹوں میں ہی جیووانی لو سیلسو اور لاؤتارو مارٹنیز نے شاندار گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی۔

میچ کے 60 ویں منٹ میں دنیا کے بہترین فٹ بالر لیونل میسی متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں آئے اور کھیل کے 80 ویں منٹ میں انہوں نے ڈی کے باہر سے فری کک پر ایک شاندار گول داغ کر ارجنٹائن کی برتری 1-3 کر دی۔

یہ بھی پڑھیں :  کولمبیا اور پرتگال کا میچ بغیر کسی گول کے برابر، دونوں ٹیمیں اگلے مرحلے میں داخل

39 سالہ لیونل میسی کا اس ٹورنامنٹ میں یہ 6 ٹورنامنٹ کا گول ہے اور وہ گولڈن بوٹ کی دوڑ میں 2 گول کی برتری کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔

اس گول کے ساتھ ہی میسی دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، جنہوں نے مسلسل 7 ورلڈ کپ میچوں میں گول کرنے کا تاریخی اعزاز حاصل کیا ہے۔

دوسری جانب اردن کی ٹیم میچ تو ہار گئی لیکن ان کے کھلاڑی موسیٰ تماری نے ارجنٹائن کے خلاف ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو اس ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن کے خلاف گول کرنے والی پہلی ٹیم بنا دیا۔

اردن کی ٹیم کوئی پوائنٹ حاصل کیے بغیر گروپ میں چوتھے نمبر پر رہی۔ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں آسٹریا اور الجزائر کا میچ 3-3 سے برابر رہا، جس کے بعد یہ دونوں ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں جبکہ ایران ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔