ویانا انٹرنیشنل روئنگ مقابلوں میں پاکستان کی شاندار کارکردگی، 7 گولڈ سمیت 12 میڈلز جیت لیے

ویانا انٹرنیشنل روئنگ مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 7 گولڈ میڈلز سمیت مجموعی طور پر 12 تمغے جیت لیے ہیں۔
آسٹریا کے شہر ویانا میں منعقدہ ویانا انٹرنیشنل روئنگ مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار اور تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔
اس عالمی ایونٹ میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 7 گولڈ میڈلز سمیت مجموعی طور پر 12 میڈلز اپنے نام کیے۔
مقابلوں کی تفصیلات کے مطابق مینز ڈبلز کیٹیگری میں حسنین رضا اور عبدالرحمان نے بہترین کارکردگی کی بدولت سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ مینز اوپن ڈبلز میں محمد اسد اور ذیشان حسین نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر فضائی کارروائی، جماعت الاحرار کے کمانڈر سمیت 29 دہشت گرد ہلاک
اسی طرح اوپن مینز فور کیٹیگری میں عبداللہ، ہادی، حسنین اور ایان پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے طلائی تمغہ جیتا۔
خواتین کی کیٹیگری میں بھی پاکستانی خواتین کھلاڑی کسی سے پیچھے نہیں رہیں اور ردا بتول، زوحا وقاص، عائزا فہد، کاظمہ، جویریہ اور حوریا فیصل نے مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھا کر پاکستان کے لیے 4 گولڈ میڈلز حاصل کیے۔
واضح رہے کہ اس بین الاقوامی روئنگ ٹورنامنٹ میں دنیا کے 12 ممالک سے تعلق رکھنے والے 700 سے زائد روئرز نے شرکت کی تھی۔
اس عالمی ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے کراچی بوٹ کلب کے 45 باصلاحیت کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا، جنہوں نے اپنی شاندار محنت سےعالمی سطح پر گرین ہلال والے پرچم کو بلند کیا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












