اسرائیلی فوج جنوبی لبنان سے ایک ملی میٹر بھی پیچھے نہیں ہٹے گی، وزیر جنگ

اسرائیل کے وزیر جنگ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج حزب اللہ کو مکمل طور پر غیر مسلح کرنے سے پہلے جنوبی لبنان سے ایک ملی میٹر بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔
اسرائیل کے وزیر جنگ اسرائیل کاٹز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل لبنان میں کسی قسم کا علاقائی دعویٰ نہیں رکھتا، لیکن اس کے باوجود اسرائیلی قابض افواج اس وقت تک لبنان سے ایک ملی میٹر بھی پیچھے نہیں ہٹیں گی، جب تک لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو مکمل طور پر غیر مسلح نہیں کر دیا جاتا۔
اسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان کے ان مزید علاقوں سے پیچھے ہٹنے کا کوئی امکان نہیں ہے، جو اس وقت لبنانی فوج کی تعیناتی کے نام نہاد پائلٹ اسکیم کے تحت اراضی میں شامل ہیں، جہاں حقیقت میں اس وقت بھی کوئی اسرائیلی موجودگی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وسطی غزہ پر اسرائیل کا وحشیانہ ڈرون حملہ، ایک بچے سمیت 3 فلسطینی شہری شہید
دوسری طرف جنوبی لبنان میں فرون کی بلدیہ نے ان خبروں کو یکسر مسترد کر دیا ہے، جن میں کہا جا رہا تھا کہ اس قصبے کو لبنان اور اسرائیل کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے معاہدے کے تحت پائلٹ زونز میں شامل کیا جائے گا۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان دعوؤں کی کوئی قانونی یا حقائق پر مبنی بنیاد نہیں ہے۔
اسرائیلی وزیر جنگ کے یہ بیانات لبنانی حکام کے ان دعووں کے بلکل برعکس ہیں جو وہ واشنگٹن میں دستخط کیے گئے معاہدے اور اس کے خفیہ سیکیورٹی ضمیموں کے حوالے سے کر رہے تھے، جن کے مطابق اسرائیل لبنان سے مکمل انخلا کرنے والا تھا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











