آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر فیس عائد کرنے کی حمایت نہیں کرتے، عمان

عمان کے وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر کسی بھی قسم کی فیس یا خدمات کا معاوضہ عائد کرنے کی حمایت نہیں کرتا۔
سلطنت عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے کہا ہے کہ مسقط اس مؤقف پر سختی سے قائم ہے کہ آبنائے ہرمز کی اہم آبی گزرگاہ کے حوالے سے مستقبل کا کوئی بھی انتظام عالمی قانون کے دائرے سے باہر نہیں ہونا چاہیے۔
عمانی وزارت خارجہ کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نشر کیے گئے مونٹی کارلو انٹرنیشنل ریڈیو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ نے صاف لفظوں میں واضح کیا کہ ان کا ملک ہرمز سے گزرنے پر فیس عائد کرنے کی بلکل حمایت نہیں کرتا۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے کے عمل میں بیرونی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، ایران
انہوں نے تصدیق کی کہ مسقط عالمی سمندری قوانین کا پابند ہے جو سمندری راہداریوں پر فیس عائد کرنے سے روکتا ہے۔
عمانی وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ اس بات پر اتفاق رائے کی موجودگی کی طرف بھی اشارہ کیا کہ ہرمز کے بارے میں کوئی بھی مستقبل کے انتظامات عالمی قوانین کے دائرے سے باہر نہیں جائیں گے۔
دوسری طرف ایران عمان کے ساتھ مل کر اس اہم اسٹریٹجک آبی گزرگاہ کے انتظام پر اصرار کر رہا ہے، جس سے اسے بھاری آمدنی حاصل ہو سکتی ہے، کیونکہ وہ بعد میں جہاز رانی کی نقل و حرکت کو منظم کرنے کے بدلے مال بردار جہازوں پر سروس فیس کے نام سے ایک طریقہ کار وضع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












