بدھ، 1-جولائی،2026
بدھ 1448/01/16هـ (01-07-2026م)

بھارتی ریاست گجرات میں مزید 3 مساجد اور متعدد مزارات مسمار کر دیے گئے

01 جولائی, 2026 11:04

بھارتی ریاست گجرات میں مودی حکومت کی سرپرستی میں بغیر کسی نوٹس کے مزید 3 مساجد اور مزارات کو مسمار کر دیا گیا ہے۔

ہندوستانی اخبار ‘ہندوستان گزٹ’ کی رپورٹ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیرِ اقتدار ریاست گجرات کے ضلع کچھ میں گزشتہ چند روز کے دوران 3 تاریخی مساجد اور متعدد مزارات کو مسمار کر دیا گیا ہے۔

مقامی مسلمان کمیونٹی اور رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے پہلے انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی پیشگی نوٹس جاری نہیں کیا گیا تھا۔

جب مقامی مسلمانوں نے مساجد اور مزارات کی مسماری پر انتطامیہ سے وضاحت طلب کرنے کی کوشش کی تو انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہم اپنے پانی کا ایک قطرہ بھی بھارت کو کنٹرول کرنے نہیں دیں گے، مصدق ملک

اس غیر قانونی کارروائی کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے 25 مسلمان نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا ہے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کے عالمی ادارے ‘ہیومن رائٹس واچ’ کا کہنا ہے کہ مودی حکومت ہندوتوا کے نظریے کو پھیلانے کے لیے سرکاری مشینری کا استعمال کر کے مسلمانوں کے ساتھ بدترین امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہے اور اقلیتوں کی شناخت، تاریخ اور عبادت گاہوں پر مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔