جمعہ، 3-جولائی،2026
جمعہ 1448/01/18هـ (03-07-2026م)

میں نے ایران کو مکمل شکست دی اور پاک بھارت جنگ روک کر 3 کروڑ جانیں بچائیں، ٹرمپ

03 جولائی, 2026 10:01

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ روک کر 3 کروڑ جانیں بچائیں اور ایران کو عسکری لحاظ سے مکمل شکست دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک گفتگو کے دوران ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو روک کر 3 کروڑ انسانوں کی جانیں بچائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے خود مجھ سے کہا کہ میں نے جنگ روک کر 3 کروڑ افراد کو بچایا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی اس کشیدگی میں 11 طیارے گرائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر کی عوام سے سید علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں قومی یکجہتی کی اپیل

ایران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران میں اس وقت مہنگائی 300 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور حال ہی میں ہم نے ایران کا نیا ریڈار سسٹم دوبارہ تباہ کر دیا ہے، جس کے بعد اب ایران کے پاس کوئی ریڈار سسٹم موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کو عسکری لحاظ سے مکمل طور پر شکست دے دی ہے، تاہم ایران کے پاس اب بھی کچھ میزائل موجود ہیں اور ہم کچھ مالی وسائل ایران کو فراہم کریں گے۔

اپنی تنخواہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں امریکا کا واحد صدر ہوں، جس نے اپنی تنخواہ چھوڑی، اور یہ ایک بہت بڑی رقم ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔