نیتن یاہو کی اہلیہ کا اپنے شوہر پر سرعام غصہ اور بے عزتی، ویڈیو نے ہلچل مچا دی

بیت المقدس میں کھیلوں کی تقریب کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کا اپنے شوہر اور عملے پر غصے میں چلانے کی ویڈیو نے اسرائیل میں ہنگامہ کھڑا کر دیا۔
بیت المقدس میں ایک کھیلوں کی تقریب کے دوران اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کا شدید غصے کا اظہار اس وقت اسرائیل میں وسیع پیمانے پر بحث کا مرکز بن گیا ہے۔
اس موقع پر انہیں وی آئی پی لاؤنج کے اندر اپنے شوہر اور ان کے کچھ رفقاء پر غصے میں چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ تقریب کے آغاز سے قبل سارہ نیتن یاہو نے وی آئی پی لاؤنج میں داخل ہونے کے طریقے پر شدید شکایت کی اور اپنے شوہر کو اس صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
لحظة انفعال سارة نتنياهو في وجه زوجها رئيس الوزراء الإسرائيلي خلال افتتاح دورة ألعاب المكابيه في القدس.. وبحسب وسائل إعلام إسرائيلية فقد حمّلته مسؤولية المواجهات مع الزوار وطلبت المساعدة pic.twitter.com/o6KsPA9R61
— العربية (@AlArabiya) July 2, 2026
اسرائیلی اخبار کے مطابق سارہ کا کہنا تھا کہ تمہاری وجہ سے میں نے یہاں لوگوں سے جھگڑا کیا، تم نے مجھے لوگوں کے ساتھ الجھنے کے لیے اکیلا چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ نسل کشی کے ایک ہزار دن مکمل، اسرائیل کو ایک بھی فیصلہ کن فتح نہ مل سکی، اسرائیلی میڈیا
انہوں نے وزیراعظم کے مشیروں سے بھی مخاطب ہو کر مطالبہ کیا کہ ان کا خیال رکھا جائے اور پوچھا کہ مجھے اندر آنے کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ بحث حاضرین کے سامنے کئی منٹ تک جاری رہی۔ ایک اسرائیلی نامہ نگار کے مطابق وزیراعظم کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ منظم طریقہ کار نہ ہونے کی وجہ سے انہیں دھکا دیا گیا اور کچلا گیا، جس کی وجہ سے انہیں غصہ آیا۔
اخبارات نے اس واقعے کو شدید شرم ناک قرار دیا ہے، جہاں سارہ نیتن یاہو بڑی تعداد میں حاضرین کے سامنے اپنے شوہر اور عملے پر چلاتی رہیں۔
اس واقعے نے سوشل میڈیا پر تبصروں کا ایک طوفان کھڑا کر دیا ہے اور لوگوں نے وزیراعظم کی اہلیہ کے اس رویے پر شدید تنقید اور طنز کیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ کھیلوں کا ایونٹ ہر 4 سال بعد منعقد ہوتا ہے، جو یہودی کھلاڑیوں کے لیے مختص سب سے بڑا عالمی ایونٹ ہے اور اس کی افتتاحی تقریب میں نیتن یاہو خود بھی موجود تھے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











