جمعہ، 3-جولائی،2026
جمعہ 1448/01/18هـ (03-07-2026م)

غزہ نسل کشی کے ایک ہزار دن مکمل، اسرائیل کو ایک بھی فیصلہ کن فتح نہ مل سکی، اسرائیلی میڈیا

03 جولائی, 2026 10:39

اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ ایک ہزار دن کی غزہ جنگ کے بعد بھی اسرائیل کسی ایک محاذ پر فیصلہ کن فتح حاصل نہیں کر سکا ہے۔

اسرائیل کے معروف میڈیا چینل 13 نے اعتراف کیا ہے کہ متعدد محاذوں پر ایک ہزار دن کی مسلسل لڑائی کے بعد بھی اسرائیل ایک بھی فیصلہ کن فتح حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس جنگ سے ایران عالمی طور پر مضبوط پوزیشن میں ابھرا ہے اور اس کی معیشت بحال ہو رہی ہے، جبکہ اس جنگ نے اسرائیل کو بھاری انسانی، اقتصادی اور نفسیاتی نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ اس کا عالمی وقار بھی کمزور کیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ایران کے ساتھ جنگ کو جس طرح سنبھالا گیا، اس سے امریکا اور اسرائیل کے تزویراتی تعلقات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیل کے چینل 12 کا کہنا ہے کہ مکمل فتح کا وعدہ کرنے والوں کی وجہ سے 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک اسرائیل ہر محاذ پر مکمل ناکامی کا سامنا کر رہا ہے، ایران کا نظام گرا نہ اس کا ایٹمی پروگرام تباہ ہوا، جبکہ لبنان میں اسرائیل نے بھاری قیمت چکائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل پوری دنیا کیلئے مسئلہ اور انسانیت پر بوجھ بن چکا ہے، ترکیہ کے وزیر خارجہ

اسرائیلی ویب سائٹ زمان یسراایل نے لکھا ہے کہ نیتن یاہو کی سیکیورٹی ڈاکٹرائن نے اسرائیل کے لیے ایک تزویراتی تباہی پیدا کر دی ہے، جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے غزا میں جاری نسل کشی کے 1000 دن مکمل ہونے پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اپنے فوجی مقاصد حاصل کرنے اور فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

مزاحمتی تنظیموں نے فلسطینی امور پر کسی بھی قسم کی غیر ملکی سرپرستی کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ غزا کا انتظام خالصتاً ایک اندرونی فلسطینی معاملہ ہے۔

انہوں نے ٹیکنوکریٹ کمیٹی سے فوری طور پر غزا میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے اور ایک جامع قومی مکالمے کا آغاز کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ تمام فلسطینیوں کی نمائندہ سیاسی شراکت داری قائم ہو سکے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔