وینزویلا زلزلے کے 8 دن بعد 29 فٹ گہرے ملبے سے سیکیورٹی گارڈ معجزانہ طور پر زندہ برآمد

وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں کے 8 دن بعد امدادی ٹیموں نے ایک شاپنگ مال کے ملبے تلے دبے سیکیورٹی گارڈ کو معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا۔
وینزویلا کے ساحلی شہر لاگوائرا میں تباہ کن زلزلوں کے 8 دن بعد امدادی کارکنوں نے 9 منزلہ عمارت کے ملبے تلے سے ایک شخص کو معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا ہے۔
ہرنان البرٹو گل فلورس نامی یہ شخص ایک شاپنگ مال کی پارکنگ کے 29 فٹ گہرے ملبے تلے دبا ہوا تھا، جسے مقامی اور عالمی امدادی ٹیموں نے کئی دنوں کی انتہائی نازک کوششوں کے بعد بحفاظت نکال لیا۔
چلی کے فائر بریگیڈ کے مطابق، 40 سالہ ہرنان گل جو اس مال میں سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتا تھا، ملبے سے نکالے جانے کے بعد اچھی حالت میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی دھمکی، ایران میں جوہری ڈاکٹرائن پر نظرثانی کی تجویز
فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اس پیچیدہ ترین ریسکیو آپریشن میں 70 گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
وینزویلا ریڈ کراس کے پیرامیڈک لوئس روڈریگز نے بتایا کہ ایمبولینس میں منتقل کیے جانے کے وقت ہرنان مستحکم، ہوش میں اور مکمل تعاون کر رہا تھا اور اس کے تمام علامات نارمل تھے۔
ہرنان کی اہلیہ گوسویمار گونزالیس نے بتایا کہ زلزلے کے بعد وہ شدید غم میں مبتلا تھیں اور سمجھ رہی تھیں کہ ان کے شوہر انتقال کر چکے ہیں، لیکن جب ان کے زندہ ہونے کی خبر ملی تو انہیں ایک نئی امید ملی۔
ریسکیو ٹیموں نے پہلی بار سرچ کیمرے کے ذریعے ملبے تلے دبے بیسمنٹ میں ہرنان کی انگلیوں کو ہلتے ہوئے دیکھا تھا۔ امدادی ٹیمیں ایک پائپ اور سرنج کے ذریعے ہرنان تک پانی، خوراک اور ادویات پہنچا رہی تھیں۔
اقوام متحدہ کی ڈیزاسٹر اسیسمنٹ ٹیم کے عہدیدار نے بتایا کہ زلزلے کے 7 دن بعد ایسے معجزانہ ریسکیو ہی ممکن ہوتے ہیں کیونکہ زندہ رہنے کے لیے ابتدائی 3 دن کا وقت انتہائی اہم ہوتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











