مودی کے بھارت میں مسلم خواتین کی اے آئی کے ذریعے نازیبا تصاویر بنانے کی مہم

عالمی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں مسلم خواتین کے خلاف مصنوعی ذہانت کے ذریعے نازیبا تصاویر اور گمراہ کن ویڈیوز بنا کر نفرت انگیز مہم چلائی جا رہی ہے۔
عالمی جریدے الجزیرہ نے مودی حکومت کے زیرِ اقتدار بھارت میں مسلم خواتین کے خلاف پنپتی شدید نفرت، توہین آمیز رویے اور مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کی زہریلی مہم کو بے نقاب کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ہندوتوا کے نظریات پر کاربند بھارت میں مسلم خواتین کئی سالوں سے آن لائن ہراسانی اور نفرت انگیز مہمات کا نشانہ بنتی رہی ہیں، مگر اب مصنوعی ذہانت کو ان کے خلاف ایک بڑے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اسرائیل تنازع پر بھارت کی خارجہ پالیسی منافقت اور موقع پرستی کا شکار ہے، ماہرین
اے آئی کے ذریعے مسلم خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز کو ان کی مرضی کے بغیر غیراخلاقی تصاویر اور نازیبا خاکوں میں تبدیل کر کے گمراہ کن پروپیگنڈا تیار کیا جا رہا ہے تاکہ ایسا دکھایا جا سکے، جیسے وہ غیراخلاقی کاموں میں ملوث ہیں۔
رپورٹ میں یہ چونکا دینے والا انکشاف کیا گیا ہے کہ صرف مئی 2023 سے مئی 2025 کے دوران ایک ہزار 300 ایسی نازیبا ویڈیوز بنائی گئیں، جن میں مسلم خواتین کو نشانہ بنایا گیا۔
انسانی حقوق کی تنظیموں اور متعلقہ اداروں کے مطابق، ہندوتوا کے زیرِ اثر بھارتی معاشرے میں مسلمان خواتین کے خلاف بنائی گئی ان نازیبا ویڈیوز اور غیراخلاقی مہمات کو مزید تقویت مل رہی ہے جو کہ انتہائی تشویشناک امر ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










