جمعہ، 3-جولائی،2026
جمعہ 1448/01/18هـ (03-07-2026م)

افغانستان میں ہر ماہ اوسطاً 50 افراد بارودی سرنگوں کا شکار ہو رہے ہیں، اقوام متحدہ

03 جولائی, 2026 12:46

اقوام متحدہ کے ادارے اوچا نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں ہر ماہ اوسطاً 50 افراد بارودی سرنگوں سے 50 افراد ہلاک یا زخمی ہو رہے ہیں، جن میں 80 فیصد معصوم بچے ہیں۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ کاریِ انسانی امور یعنی اوچا نے افغانستان کے حوالے سے ایک انتہائی تشویشناک رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق طالبان دورِ حکومت میں معصوم افغان شہری بارودی سرنگوں کے جان لیوا خطرات سے دوچار ہیں اور ان کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں ہر ماہ اوسطاً 50 افراد ان بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد کی زد میں آ کر ہلاک یا زخمی ہو جاتے ہیں اور ان متاثرین میں 80 فیصد تعداد معصوم بچوں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے بلوچستان کی سرحد پار سے آنے والے افغان طالبان کے 4 ڈرونز تباہ کردیئے

رواں سال جنوری سے مئی کے دوران اب تک 175 افراد کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں، جن میں 75 فیصد بچے شامل تھے۔

اقوام متحدہ کے مطابق، بارودی مواد اور سرنگوں سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے افغانستان عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر آ چکا ہے۔

ملک کے تقریباً 30 لاکھ افراد ایسے خطرناک علاقوں میں رہائش پذیر ہیں، جو دھماکہ خیز مواد سے متاثرہ زمین کے صرف ایک کلومیٹر کے دائرے کے اندر آتے ہیں۔

ان بارودی سرنگوں کی صفائی میں ناکامی انتظامی امور کی غیر سنجیدگی کا واضح ثبوت ہے، جس کا خمیازہ وہاں کے معصوم بچوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔