پیر، 6-جولائی،2026
پیر 1448/01/21هـ (06-07-2026م)

مودی ووٹرز لسٹوں میں اپنی مرضی کی تبدیلی کرکے اپوزیشن کا صفایا کر رہے ہیں، جاپان ٹائمز

06 جولائی, 2026 12:22

جاپان ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ نریندر مودی اقتدار میں رہنے کے لیے بھارتی عوام کے بجائے اپنی مرضی کے ووٹرز تیار کر رہے ہیں اور اب تک ساڑھے 6 کروڑ ووٹرز کو لسٹوں سے خارج کیا جا چکا ہے۔

معروف بین الاقوامی جریدے دی جاپان ٹائمز کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اقتدار میں رہنے کے لیے بھارتی عوام کے بجائے اپنی مرضی کے ووٹرز تیار کر رہے ہیں۔

سیاسی تجزیہ کار یوگیندر یادو کا کہنا ہے کہ مودی نے ریاستی قوانین اور اداروں کا غلط استعمال کر کے ووٹروں کو ہی تبدیل کرنے کا کھیل شروع کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مودی نواز الیکشن کمیشن نے اسپیشل انٹینسو ریویژن جیسی متنازع مہم کی آڑ میں انتخابی فہرستوں میں بڑی تبدیلی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی نیوز چینلز ہیکرز کے نشانے پر، ریپبلک ٹی وی کا براڈکاسٹ سسٹم ہیک کر لیا گیا

فرانسیسی سیاسی ماہر جائلز ورنیئر کے مطابق مودی حکومت کی جانب سے ووٹر لسٹوں میں اچانک تبدیلی بھارتی تاریخ کی سب سے بڑی انتخابی دھاندلی ہے۔

دی جاپان ٹائمز کا کہنا ہے کہ مودی حکومت اب تک 9 صوبوں میں 6 کروڑ 50 لاکھ ووٹرز خارج کر چکی ہے، جن کی تعداد 10 کروڑ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

مودی کی ان انتخابی پالیسیوں کے تحت مغربی بنگال میں ووٹ کا حق کھونے والے لوگ کسی بھی قسم کی سرکاری سہولت کے اہل نہیں رہے ہیں۔

کانگریس کے سابق ترجمان سنجے جھا کے مطابق مودی کے زیر اقتدار بھارت میں الیکشن کمیشن اور بیوروکریسی سمیت دیگر ریاستی ادارے سیاست کا رنگ اختیار کر چکے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔